ان سات عورتوں سے شادی ہرگز مت کرنا


ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ 7 قسم کی عورتوں سے کبھی شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے مثال ہی کیوں نہ ہوں! وہ سات عورتیں یہ ہیں ۔۔انانہ ، منانہ، كنانہ، حنانہ، حداقہ، براقہ اور شداقہ!
انانہ – وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے، کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی ہمیشہ اس کا معمول ہو گاـ
2) منانہ – وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا
 3) کنانہ – وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ تھا۔
 4) حنانہ – وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو
 5) حداقہ – وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے
6) براقہ – وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے
 7) شداقہ – وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو۔
یہ تو وہ سات عورتیں تھیں جن سے شادی کرنے سے بچنا چاہیے۔ یہاں ایک اور اہم بات جو مردوں کو یاد رکھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کچھ خواتین بے وفائی کی جانب کیوں مائل ہوتی ہیں اور ہمیں کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ بے وفائی کے جانب راغب ہو رہی ہیں؟اس موضوع پر تحقیق کرنے والے ماہرین نفسیات بتاتے ہیں کہ خواتین کے رومانوی رویے میں آنے والی تبدیلی کی بنیادی وجہ انہیں ملنے والی عدم توجہ ہوتی ہے۔ جب توجہ نا ملنے کے باعث خواتین کے رویے میں تبدیلی آتی ہے تو اسے باآسانی نوٹ بھی کیا جا سکتاہے۔
ماہرین نفسیات بتاتے ہیں کہ خواتین اپنے شریک حیات کی مکمل اور ہمہ وقت توجہ کی طلبگار ہوتی ہیں اگر انہیں یہ بات معلوم ہو کہ انہیں آپ کی پوری توجہ نہیں مل رہی تو وہ آہستہ آہستہ اس تعلق میں اپنی دلچسپی کھونے لگتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین اپنی اہمیت کے بارے میں انا پرست ہوتی ہیں یعنی اگر انہیں محسوس ہو کہ شریک حیات انہیں اہمیت نہیں دیتا تو وہ گہرا دکھ محسوس کرتی ہیں اور ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنا ان کے لئے بتدریج مشکل تر ہوتا چلا جاتاہے۔
بعض اوقات خاوند اپنے دفتری یا کاروباری کاموں میں اتنا زیادہ مصروف ہو جاتا ہے کہ کئی کئی مہینے اس طرح گزر جاتے ہیں کہ وہ اپنی شریک حیات کو پوری توجہ نہیں دے پاتا، جس کا ایک غلط اثر بیوی پر پڑتا ہے۔ لہٰذا خاوند کو اس بات کا خاص دیہان دینا چاہیے کہ وہ بیوی کو پوری توجہ دے۔اور یہ کام بتکلف کرنے کا ہے ، یعنی آپ تکلف کرکے بیوی کو توجہ دیں، حال احوال پوچھیں۔گپ شپ کریں۔


Similar Videos

0 comments:

Search This Blog